اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل رپورٹ،نگران وزیراعلی نے ائیرپورٹ پر ہی اجلاس بلالیا

Jul 31, 2023 | 20:40:PM

(24 نیوز) نگران وزیراعلی محسن نقوی نے  اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل کی ابتدائی رپورٹ کے حوالے سے اہم جلاس اسلام آباد سے واپسی ائیرپورٹ پر ہی بلا لیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ کی اسلام آباد لینڈنگ کے باعث ائیرپورٹ پر ہی  اجلاس کیا جارہا ہے، اجلاس میں تحقیقاتی کمیٹی واقعہ کے بارے میں اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کرے گی۔

اجلاس میں صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن منصور قادر، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،  ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن، تحقیقاتی کمیٹی کے کنوینر ڈی آئی جی سپیشل برانچ فیصل علی راجہ، کو کنوینر سیکرٹری مائنز بابر امان بابر، ڈی آئی جی انٹرنل اکاؤنٹی بلٹی برانچ سید محمد امین بخاری اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:"مانیٹری پالیسی میں شرح سود 22 فیصد کی سطح پر برقرار رہے گی "،گورنر سٹیٹ بینک

مزیدخبریں