ملک واجد اور محمد کامران کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

Jul 31, 2023 | 20:58:PM

(24 نیوز)استحکام پاکستان پارٹی میں سیاسی رہنماؤں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، شیخوپورہ سے ملک واجد اور لاہور سے محمد کامران نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
دونوں رہنماؤں نے سینئر رہنما آئی پی پی میاں خالد محمود سے ملاقات کی،میاں خالد محمود نے دونوں رہنماؤں کو پارٹی رومال پہنائے،رہنما استحکام پاکستان پارٹی میاں خالد محمود نے دونوں رہنماؤں کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
محمد کامران کا کہناتھا کہ جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں،تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سیاست میں شمولیت کا برابر حق رکھتے ہیں۔
ملک واجد نے کہاکہ استحکام پاکستان پارٹی نے بہت جلد عوام میں مقبولیت حاصل کی ہے، جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔
آئی پی پی رہنما میاں خالد محمود نے کہاکہ 9 مئی کے واقعات پاکستان کی سیاسی تاریخ پر بدنما داغ ہیں،نوجوان قیادت کو استحکام پاکستان پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں،ملکی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے آئی پی پی اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی،خریداروں کی چاندی ہو گئی

مزیدخبریں