ترک بحری جہاز ’کنالیاڈا‘ پاکستان پہنچ گیا

Jul 31, 2024 | 00:07:AM
ترک بحری جہاز ’کنالیاڈا‘ پاکستان پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ترک بحریہ کا جنگی بحری جہاز کنالیاڈا (TCG KINALIADA) کراچی پہنچ گیا، پاک بحریہ کی جانب سے روایتی انداز میں  ویلکم کیا گیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستانی سمندری حدود میں آمد پر پاک بحریہ کے جہاز نے ترکیہ کے جہاز کو روایتی انداز میں خوش آمدید کہا،کراچی بندرگاہ پہنچنے پر پاک بحریہ اور ترک سفارت خانے کے افسران نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا  گیا،کراچی میں قیام کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفیسر؛ پاک بحریہ کے فیلڈ کمانڈرز اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے ،ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کی بحریہ کے مابین باہمی دلچسپی کے پیشہ ورآنہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،ترکیہ کا وفد مزار قائد پر حاضری بھی دے گا،ترک بحریہ کے جہاز کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کی بحریہ کے مابین مضبوط اور درینہ تعلقات کا عکاس ہے۔