ناروے کپ: پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناقابلِ شکست برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کپ کے گروپ میچز میں تمام ٹیموں کو شکست دے دی۔
پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے یورپ کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں اپنےگروپ کا تیسرا اور آخری میچ جیت کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا، قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے اوسٹیسی کلب کو 3-1 سے شکست دی، اوسٹیسی فٹبال کلب نے قومی ٹیم کے خلاف میچ کے پہلے ہاف میں پہلا گول اسکور کیا جس کے چند لمحوں بعد ہی قومی ٹیم کی جانب سے اوسٹیسی کلب کے خلاف گول کرکے میچ برابر کردیا گیا۔
میچ کے دوسرے ہاف میں قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے لگاتار 2 گول اسکور کیے، کپتان محمد عدیل، شاہد انجم اور عبدالغنی نے ایک ایک گول اسکور کیا، قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے کپتان محمد عدیل کا میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کے ہم نے بھرپور پریکٹس کی ہوئی ہے اور نئی ٹیکنیکس بھی سیکھی ہیں، محمد عدیل نے کہا کہ انشااللہ پلے آف مرحلے میں بھی میچ جیتیں گے،کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی کا کرکٹ کے معاملات وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم یکم اگست کو اپنا پہلا پلے آف میچ کھیلے گی، یاد رہے کہ قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ 2023 میں رنر اپ رہی تھی۔