ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان کی مسلسل تیسری فتح

Jul 31, 2024 | 01:50:AM
ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان کی مسلسل تیسری فتح
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی، پاکستان نے یک طرفہ مقابلے کے بعد کویت کو 3.0 سے ہرا دیا۔

بحرین میں جاری ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے پول ڈی کے آخری میچ میں کویت کو 0-3 سے آؤٹ کلاس کر دیا، پاکستان کی فتح کا سکور 19-25، 11-25 اور 19-25 رہا، مسلسل 3 فتوحات کے ساتھ پاکستان نے ٹاپ 8 راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا جہاں پاکستان ٹیم گروپ ایف میں شامل ہوگی اور اس کا جاپان اور چائنیز تائپے سے مقابلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا

پاکستان ٹیم مسلسل ناقابل شکست رہنے کی بنیاد پر کیری فارورڈ پوائنٹ کے ساتھ اگلے راؤنڈ میں جائے گی، یکم اگست کو پاکستان ٹیم ٹاپ 8 میں چائنیز تائپے اور 2 اگست کو جاپان سے مقابلہ کرے گی۔