فلسطین کے سابق وزیراعظم ،حماس سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ قاتلانہ حملے میں شہید

اسماعیل ہانیہ کی قیام گاہ پر آج صبح حملہ کرکے شہید کیا گیا، اسماعیل ہانیہ کی عمر 61 برس تھی جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں،ایرانی نیوز ایجنسی

Jul 31, 2024 | 08:53:AM

Read more!

(ویب ڈیسک)حماس سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو  تہران میں گولی مار کر شہید کردیا گیا۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نئے ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے تہران آئے تھے۔

ایران کی سرکاری ایجنسی کے مطابق حملہ آج صبح کیا گیا، جہاں اسماعیل ہانیہ کی قیام گاہ پر حملہ کرکے انہیں شہید کیا گیا، اسماعیل ہانیہ کی عمر 61 برس تھی جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب حماس نے ایک بیان میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت کی تصیدیق کردی ہے۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملے میں اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے شہید ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی سی بی کا کرکٹ کے معاملات وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ

حماس نے اسمٰعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسمٰعیل ہنیہ کو یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا۔ ایرانی پاسدران کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسماعیل ہنیہ اوران کے محافظ کو تہران میں ان کی رہائش گاہ پرنشانہ بنایا، علی الصبح پیش آنے والے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں