لاہور : ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے زورداردھماکہ، 7 افراد شدید زخمی

Jul 31, 2024 | 09:22:AM
لاہور : ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے زورداردھماکہ، 7 افراد شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) لاہور  کے اندورن علاقہ موچی گیٹ کے قریب  واقع ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔

یہ افسوسناک حادثہ لاہور کے علاقے تھانہ موچی گیٹ کی حدود میں سلنڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا، جہاں ہوٹل میں سلنڈر اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، حادثے کے نتیجے میں وہاں موجود 7 افراد بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے بھی جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ترین سطح پر آ گئیں

ریسکیو ذرائع کے مطابق سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت 36 سالہ زوہیب، 18 سالہ مزمل دانش، 30 سالہ شاہد، 33 سالہ بلال، 17 سالہ کاشف، 21 سالہ فیصل، محمد فیض اور 21 سالہ اسامہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔