(24نیوز)بھارت نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو سپر اوور میں شکست دے دی۔
سپر اوور میں بھارت نے 3 رنز کا ہدف پہلی گیند پر ہی حاصل کرلیا۔
اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم بھی 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز ہی بناسکی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز 0-3 سے بھارت کے نام رہی۔