بلوچستان: پشین میں لیویز چیک پوسٹ پر حملہ، دو اہلکار شہید

Jul 31, 2024 | 09:42:AM

(24نیوز)بلوچستان کے ضلع پشین میں لیویز چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

 پشین کے علاقے ملیزئی میں لیویز چیک پوسٹ پر شرپسندوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوئے، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ دونوں اہلکاروں کو تین تین گولیاں لگیں۔

حکومت بلوچستان نے حملے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی اور ریاستی رٹ کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز کے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزیدخبریں