خیبر، پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار، 1 راہگیر شہید، 2 زخمی

Jul 31, 2024 | 10:10:AM

(جہانزیب آفریدی)لنڈی کوتل میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کی فائرنگ ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 1راہگیر شہید جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر گیا۔

ڈی پی او سلیم عباس کا کہنا ہے کہ لنڈی کوتل بازار کے قریب پاک افغان شاہراہ پر قائم پولیس ناکے پر دہشتگردوں نے اچانک حملہ کیا، جس کے نتیجہ میں2 پولیس اہلکار اور ایک راہگیر فائرنگ کی زد میں آکر دم توڑ گئے۔

ڈی پی او کا مزید کہنا ہے کہ دہشتگرد حملے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد شدید زخمی بھی ہوئے، تاہم دہشتگرد حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے واقعہ پر پہنچ گئی، اس دوران دہشتگرد فرار ہو گئے، اس واقعہ کے بعد  ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں