خیبرپختونخوا:بارشوں نے تباہی مچا دی،ندی نالوں میں طغیانی،فصلیں بہہ گئیں

Jul 31, 2024 | 10:34:AM
 خیبرپختونخوا:بارشوں نے تباہی مچا دی،ندی نالوں میں طغیانی،فصلیں بہہ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عائمہ خان)ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،خیبرپختونخواہ میں  موسلادھار بارشوں کے باعث دریائے چترال میں اونچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچا دی جبکہ سڑکیں بند ہوجانے سے ٹریفک کی روانی بھی معطل ہو گئی۔

 موسلادھار بارشوں کے سبب پل، پولیس چوکی، مکانات، مساجد، باغات اور فصلیں بہہ گئیں، گولین وادی میں سیلابی ریلے نے 16 گھروں کو ملیا میٹ کردیا، لوئر چترال میں بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

چترال میں موسلادھار بارشوں کے باعث پہاڑوں سے آنے والے سیلاب سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور دریا بپھر گیا، سیلابی ریلے سے چترال، مستوج، شندور روڈ بند ہو گیا، سیلاب سے فصلوں، باغات، مساجد اور مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

سیلابی ریلا پولیس چوکی کے ساتھ ساتھ کوغزی پل کو بھی بہا لے گیا، ساتھ ہی علاقے میں پانی کی سپلائی مکمل طور پر بند ہو گئی، ضلعی انتظامیہ کے مطابق بارشوں کا سلسلہ بند اور راستے بحال ہوتے ہی بحالی کا کام شروع کردیا جائے گا۔

 دوسری جانب شہر قائد میں مطلع ابرآلود  ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے،سمندری ہوائیں معطل ہونے کے باعث شہر میں حبس کی کیفیت ہے،آج شام  شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

جنوب مغربی سمت سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے،موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہر میں نمی کا تناسب 94 فیصد  ریکارڈ کیا گیا،شہر کا فضائی معیار بہتر ہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی ستائیس نمبر پر  جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر موجود آ گیا۔ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 74 پرڑیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی جارہی ہے۔