کینسر  سے لڑتی حنا خان گنجی ہوگئیں ،ویڈیو  وائرل

Jul 31, 2024 | 11:39:AM
کینسر  سے لڑتی حنا خان گنجی ہوگئیں ،ویڈیو  وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ حنا خان نے چھاتی کے کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے کیموتھراپی کیلئے سر کے بال بھی منڈوادیے۔

ڈراما 'یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے' میں بطور 'اکشرا' اداکاری کے جوہر دکھانے والی حنا خان نے اپنے اس کردار سے لوگوں کے دلوں میں ایک خاص مقام حاصل کیا جس کے سبب ڈراما ناظرین نے حنا خان پر محبت کی برسات بھی کی۔

حنا خان بھارتی ریئیلیٹی شو بگ باس میں بھی بطور کنٹیسٹنٹ شریک ہوئیں جبکہ ڈراما 'کسوٹی زندگی کی ' کے دوسرے سیزن میں منفی کردار نبھاتی نظر آئیں۔

حنا خان ان دنوں اپنی اداکاری سے زیادہ اپنے بلند حوصلوں کے سبب شہ سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں کیونکہ اداکارہ ان دنوں چھاتی کے کینسر کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں اور اس حوالے سے اپنے مداحوں کو بھی باخبر رکھ رہی ہیں۔

حنا خان نے کینسر کی خبر مداحوں کو دینے کے بعد کیموتھراپی کیلئے اپنے سر کے بال چھوٹے کرواتے ہوئے ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی تھی جس میں انکی والدہ روتی نظر آئیں لیکن حنا خان نے بے انتہا ہمت کا مظاہرہ کیا۔

حنا خان نے پہلے کیموسیشن کے بعد شوٹنگ پر واپسی کی اپ ڈیٹ بھی مداحوں کو دی لیکن اب اداکارہ کی نئی ویڈیو فینز کو مزید حیران کر گئی ہے۔

ویڈیو میں حنا خان اپنے اسکن کیئر سے متعلق بات کرتی دکھیں اور انہوں نے کہا کہ آپ سب مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ ان دنوں میں اپنی چہرے کی جلد کا خیال کیسے رکھ رہی ہوں تو میں آج  آپ کو سب بتاؤں گی۔

 اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انکے چہرے پر دھبے پڑ رہے ہیں جس کے لیے ڈاکٹر نے انہیں ایک فیس واش اور سیرم استعمال کرنے کو کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:"دشمن تمام سرخ لکیروں کو عبور کرگیا ہے", حماس کے رہنما کا سربراہ کی شہادت پر بیان

ویڈیو میں حنا خان سفید شرٹ کے ساتھ ٹراؤزر پہنی نظر آئیں جبکہ سر پر راؤنڈ ہیٹ لگائی لیکن اداکارہ کو پہلی نظر دیکھتے ہی مداح چونک اٹھے کیونکہ حنا خان کی راؤنڈ ہیٹ کے اندر انکے بال نظر نہیں آئے۔

ویڈیو دیکھ کر مداحوں کو یہ معلوم ہوا کہ حنا خان کیمو سیشن کیلئے اپنے سر کے سارے بال منڈواچکی ہیں لیکن اداکارہ نے اس نئی تبدیلی کو بھی چھپانے کے بجائے اس کو ہیٹ کی مدد سے سٹائل دیا اور اپنا کام جاری رکھا۔ 
ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں حنا خان کے مداح اور ساتھی فنکار ان کی ہمت کی تعریف کرتے دکھے کہ کیسے وہ کینسر کے علاج میں آنے والی تمام مشکلات کا بغیر ڈرے ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں۔

کمنٹ سیکشن میں حنا خان کیلئے "شیرنی" اور "مضبوط اعصاب والی خاتون" جیسے الفاظ لکھتے نظر آرہے ہیں۔