ڈالر کی قدر میں کمی،سٹاک مارکیٹ میں تیزی

Jul 31, 2024 | 11:46:AM
ڈالر کی قدر میں کمی،سٹاک مارکیٹ میں تیزی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)  ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری آئی ہے۔

 انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 66 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے60 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

 دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 446 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس79 ہزار 75 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا تھا، دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 199 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 78 ہزار 628 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔