اسماعیل ہانیہ کی شہادت،جماعت اسلامی نے گورنر ہاؤس کراچی دھرنا مؤخر کردیا

Jul 31, 2024 | 11:56:AM

( طحہ ملک)حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ  کی شہادت کی وجہ سے جماعت اسلامی نے گورنر ہاؤس کراچی میں دھرنا مؤخر کردیا ،دھرنے کی نئی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کی کال پر آج کراچی ڈویژن نے گورنر ہاؤس کے باہر دھرنے کا اعلان کیا تھا۔

جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق دھرنا گیس و بجلی کے بلوں میں اضافے، پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں اور ٹیکسز کے خلاف دیاجانا تھا،دھرنے کے شرکاءنے پاسپورٹ آفس سے ریلی کی شکل میں گورنر ہاؤس پہنچنا تھا۔


 
 
 

مزیدخبریں