گجرات: پی ٹی آئی کارکنوں کا اینٹی کرپشن ٹیم پر حملہ، ایم این اے کو چھڑا کر فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد اقبال رانا)گجرات میں پی ٹی آئی کارکنوں کا اینٹی کرپشن ٹیم پر حملہ، پی ٹی آئی کارکن زیر حراست ایم این اے حاجی امتیاز احمد کو چھڑا کر فرارہوگئے۔
اینٹی کرپشن ٹیم حاجی امتیاز احمد کو تفتیش کیلئے منڈی بہاؤالدین لیکر گئی تھی۔ اس دوران پی ٹی آئی کے ایم این کے حواریوں نے اینٹی کرپشن ٹیم پرگجرات میں حملہ کیا اوراینٹی کرپشن ٹیم پر فائرنگ کر کے زیر حراست ایم این اے حاجی امتیاز احمد کو زبردستی چھڑوا کر فرار ہو گئے۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ایم این اے حاجی امتیاز احمد ایک کروڑسے زائدکی کرپشن کے الزامات میں گرفتارتھے، اینٹی کرپشن گوجرانوالہ سرکل نے ایم این اے کوزیر حراست ریمانڈ پررکھاتھا۔اینٹی کرپشن ٹیم حاجی امتیاز احمد کو برائے تفتیش منڈی بہاوالدین لیکر گئی تھی۔
ترجمان کے مطابق منڈی بہاؤالدین سے واپسی پر ملزمان نے اینٹی کرپشن ٹیم پر نیو شادیوال روڑ پر حملہ کیا، ایم این اے کے حواریوں نے گاڑیوں پہ فائرنگ کر کے ٹائربرسٹ کیے۔
پولیس نے زیر حراست ملزم کو فائرنگ کرکے زبردستی چھڑوانے کے الزامات پر ملزمان کے خلاف گجرات میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کےلئے گجرات پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ملزمان کی گرفتاری کےلئے گجرات کے ملحقہ اضلاع میں ناکہ بندی بھی کر دی گئی ہے ۔