تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اڈیالہ جیل منتقل

Jul 31, 2024 | 12:27:PM

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

رؤف حسن پر سوشل میڈیا نیٹ ورک پر ریاست مخالف پروپیگنڈہ کرنے کا الزام ہے، جیل انتظامیہ نے رؤف حسن کے اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کر دی ہے۔

خیال رہے کہ رؤف حسن کو 26 جولائی کو ایف آئی اے اسلام آباد نے گرفتار کیا تھا رئوف حسن اور دیگر کو 30 جولائی کوجسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کر دیا گیا تھا۔

عدالت نے ایف آئی اے کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں