اسرائیل کو مغربی طاقتوں کی سرپرستی حاصل ہے:حافظ نعیم الرحمان

Jul 31, 2024 | 13:47:PM
 اسرائیل کو مغربی طاقتوں کی سرپرستی حاصل ہے:حافظ نعیم الرحمان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو مغربی طاقتوں کی سرپرستی حاصل ہے، ایک ایک فلسطینی کے لہو میں امریکا کا ہاتھ شامل ہے۔

راولپنڈی میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کہنا کہ مسلم حکمران اسرائیل کے ساتھ معاہدے کرکے طاقت فراہم کررہے ہیں،اسرائیل نے 85فیصد غزہ کو تباہ کرچکا ہے، اسرائیل 7اکتوبر کو ہار چکا ہے،اب وہ حماس سے نہیں لڑپاتا، اسرائیل اپنا بدلہ عام انسانوں سے لے رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حافظ نعیم الرحمان اسرائیل کو یہ طاقت مسلم حکمرانوں کی خاموش نے فراہم کی ہے، فوجیں فلسطینیوں کیلئے تو کچھ کر نہیں رہیں،بدقسمتی ! سے اسرائیل کو لگام دینے والا کوئی نہیں، امریکا اسرائیل کو طاقت اور اسلحہ فراہم کررہا ہے ، اسماعیل ہنیہ کی شہادت افسوس ناک ہے ، ان کی شہادت سے نئی تحریک جنم لے گئی۔