رنبیر کپور بچپن میں کس سے خوفزدہ رہتے تھے؟اداکار نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہےکہ وہ اپنے والد سے انتہائی خوفزدہ رہتے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اداکار نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ بچپن میں والد سے خوف کی وجہ سے دوری رہی۔
اداکار نے کہا کہ میرے والد کو بہت جلدی غصہ آتا تھا لیکن وہ ایک اچھے انسان تھے، میرے والد اپنی فیملی، کام اور کھانے کے ساتھ شراب سے بھی محبت کرتے تھے اور وہ اپنے دل کی بات کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے تھے۔
رنبیر کپور نے اپنے والدین کے تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والدین کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا ہوجاتا تھا اور میں ان کی لڑائی کو سیڑھیوں سے دیکھتا تھا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ سخت رویے کی وجہ سے میں نے کبھی بھی اپنے والد کی آنکھوں کا رنگ نہیں دیکھا تھا کیونکہ میں بہت خوفزدہ تھا اور گھر میں مسلسل تناؤ نے مجھ پر اثر ڈالا ہے۔