ایل این جی کی قیمت میں 8.50 فیصد تک کمی 

Jul 31, 2024 | 17:41:PM
ایل این جی کی قیمت میں 8.50 فیصد تک کمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ آج رات حکومت پاکستان بھی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کا اعلان کرے گی لیکن اس امیدکے پورا ہونے سے قبل ہی حکومت نے ایل این جی کی قیمت میں کمی کااعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 8.50 فیصد تک کمی کر دی ،اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 1.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے جبکہ سوئی ناردرن کے لئے ایل این جی کی قیمت 13.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے ۔