احسن اقبال ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کے بعداہم کمیٹی کی سربراہی سے بھی محروم

Jul 31, 2024 | 17:49:PM
احسن اقبال ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کے بعداہم کمیٹی کی سربراہی سے بھی محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کے انتہائی قریبی ساتھ احسن اقبال ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کے بعداہم کمیٹی کی سربراہی سے بھی محروم ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق اتحادی حکومت میں سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین رہنے والے احسن اقبال  کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کے بعداہم کمیٹی کی سربراہی سے بھی محروم کر دیا گیا ہے ، وفاقی کابینہ نےپارلیمنٹیرینزکی سکیموں کیلئے 27 رکنی سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، اسحاق ڈار کو سٹیئرنگ کمیٹی برائے ایس ڈی جیزکاچیئرمین مقرر کیا گیا ہے،موجودہ حکومت میں وفاقی وزیر احسن اقبال ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کے عہدے سے بھی محروم ہو گئے ہیں،اتحادی حکومت میں وفاقی وزیر احسن اقبال ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن بھی تھے۔

نئی تشکیل کردہ سٹرینگ کمیٹی میں وفاقی وزیر احسن اقبال ارکان میں شامل ہیں ،کمیٹی میں شامل دیگر ارکان میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ ،وزیر تجارت جام کمال ،وفاقی وزیر پاور اویس لغاری،وزیر نجکاری عبد العلیم خان ،وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز سالک حسین شامل ہیں،کمیٹی میں 9 ارکان قومی اسمبلی اور متعلقہ وفاقی سیکریٹریز حصہ ہوں گے،کمیٹی میں چاروں صوبوں کے افسران کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اجلاس میں معاشی مشکلات کےباوجود رواں مالی سال پارلیمنٹرینز کی ترقیاتی سکیمیں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، بجٹ میں ارکان قومی اسمبلی کے ترقیاتی بجٹ کے لئے 75 ارب روپے مختص کیے گئے،گزشتہ مالی سال پارلیمنٹرینزکا ترقیاتی بجٹ61 ارب31 کروڑ روپے پرمنجمد کیا گیا تھا،گزشتہ مالی سال بجٹ میں پارلیمنٹرینز کی اسکیموں کے لیے 90 ارب روپے رکھے گئے تھے۔