ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہیں تاخیر کا شکار

Jul 31, 2024 | 18:07:PM

 (24نیوز)  پنجاب یونیورسٹی کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کیجانب سے سالانہ بجٹ کی 30 فیصد گرانٹ نہ مل سکی، گرانٹ نہ ملنے کے سبب ٹی ٹی ایس (ٹینور ٹریک کے قوانین) اساتذہ کی تنخواہیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔
پنجاب یونیورسٹی کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی گرانٹ کا اجراء نہ ہوسکا جس کے باعث پنجاب یونیورسٹی کے ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، ایچ ای سی کیجانب سے پنجاب یونیورسٹی کو سالانہ بجٹ کا 30 فیصد بطور گرانٹ ملتا ہے۔
30 فیصد گرانٹ 4 کوارٹرز میں جاری کی جاتی ہے۔ ایچ ای سی کیجانب سے رواں کوارٹر کے فنڈز جاری نہ ہوسکے۔ پنجاب یونیورسٹی کو ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں کی گرانٹ ایچ ای سی سے ملتی ہے

یہ بھی پڑھیں : وفاقی وزیرداخلہ سےکرم سے تعلق رکھنے والے وفد کی ملاقات،افسوسناک واقعات پر تشویش کا اظہار

مزیدخبریں