(24نیوز) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے) کے ترجمان نےکہا ہے کہ پنجاب میں مون سون بارشوں کا چھٹا سپیل 1 اگست سے شروع ہو گا جو 6 اگست تک جاری رہے گا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 2 اگست سے 6 اگست کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں، راولپنڈی، گجرانوالہ، سرگودھا، ملتان ،ڈیرہ غازی خان ،بہاولپور ،لاہور ،فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژن میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ موسمی صورتحال کے بارے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں،بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کریں، پی ڈی ایم اے نے کمشنرز، ڈی سیز ،واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
ڈائیریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے،پنجاب میں مون سون بارشوں کے دوران دریاؤں اور ڈیمز میں پانی کی صورتحال نارمل ہے،عوام الناس سے التماس ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، پرانی عمارتوں کھمبوں اور آسمانی بجلی کی گرج چمک سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں،ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں ۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں شدید گرمی کی لہر ،آج سال کا گرم ترین دن رہا