لاہور ہائیکورٹ: توشہ خانہ کے تیسرے مقدمے میں بشری بی بی کی گرفتاری چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) توشہ خانہ کے تیسرے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
سابق خاتون اؤل بشریٰ بی بی نے لاہور ہائیکورٹ میں گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست دائر کر دی، درخواست میں پنجاب حکومت، ہوم سیکرٹری، آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ توشیہ خانہ کیس میں بدنیتی سے درخواست گزار اور شوہر کو جیل میں گرفتار کرلیا گیا، بغیر وارنٹ کے گرفتار کرتے وقت خواتین اہلکاروں نے تشدد کیا اور توہین کی، توشہ خانہ کے تیسرے مقدمے میں چیئرمین نیب کے وارنٹ کے بغیر گرفتار کیا گیا، سیاسی بنیادوں پر انتقام کیلئے مقدمہ بنا کر قید میں رکھا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کا مقدمہ، ایف آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت تشدد کے معاملے پر سپرنٹینڈنٹ جیل اور خواتین اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے اور توشہ خانہ کے تیسرے مقدمے میں گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا جائے، عدالت دیگر کسی مقدمے میں گرفتاری روکنے کا بھی حکم دے ۔