انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں روپیہ تگڑا

Jul 31, 2024 | 19:42:PM
انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں روپیہ تگڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) معاشی استحکام کیلئے حکومت کی جانب سے اقدامات کے دعوے تو بہت کیے جا رہے ہیں لیکن عوام پر اس کے اثرات کب منتقل ہوں گے اس کا تاحال کسی کو معلوم نہیں ہے ، البتہ پاکستانی روپے اور عالمی کرنسیوں میں قدر کی بہتری کیلئے خوب جوڑ نظر آ رہا ہے ۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو، پاؤنڈ اور ریال سستے ہو گئے،سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر8 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 74 پیسے کا ہوگیا۔ کاروبار کے آغاز پر انٹربینک ڈالر 11 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 16 پیسے کے اضافے کے بعد 278 روپے 66 پیسے پر بند ہوا تھا،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید278.50روپے اور قیمت فروخت280.60روپے رہی۔دیگر بڑی کرنسیوں میں پاکستانی روپے کی قدر ملی جلی رہی ۔

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 39 پیسے کی کمی کے بعد 358 روپے 17 پیسے سے کم ہو کر 357.78 روپے پر بند ہوا، اسی طرح یورو بھی 15 پیسے کی کمی کے بعد 301 روپے 43پیسے کا ہو گیا ۔

چینی یوآن کی قدر میں 18 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں نئی قیمت 38.59 روپےپر پہنچ گئی۔اسطرح جاپانی ین بھی معمولی اضافے کے بعد 1.8516 روپے کا ہو گیا،

خلیجی کرنسیوں کی بات کریں تو سعودی ریال کی قیمت میں معمولی اضافہ جبکہ اماراتی درہم کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ ریال معمولی اضافے کے بعد 74 روپے 30 پیسے اور اماراتی درہم کمی کے بعد 75 روپے 87 پیسے کا ہو گیا ۔

کرنسیز آج کا ریٹ  گزشتہ روز قیمت
چینی یوآن PKR 38.59 PKR 38.42
برطانوی پاؤنڈ PKR 357.78 PKR 358.17
یورو PKR 301.43 PKR 301.58
یو اے ای درہم PKR 75.87 PKR 75.89
سعودی ریال PKR 74.30 PKR 74.28


دوسری جانب سونے کے نرخ پھر بڑھ گئے، اضافے کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 53 ہزار 500 روپے تولہ ہو گئی۔ پاکستان میں سونے کے ریٹ  میں 1200 روپے کا اضافہ ہوگیا اور نئی قیمت 2 لاکھ 53 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی۔

دس گرام سونے کے نرخ میں 1029روپے کا اضافہ ہوا جس سے دس گرام سونے کے نرخ دو لاکھ 17 ہزار 335 روپے پر پہنچ گئے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں 27 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا جس سے سونے کی فی او نس قیمت 2415 ڈالر ہو گئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی 40 روپے کا اضافہ ہوا ہے، چاندی کی فی تولہ قیمت 2900 روپے ہو گئی ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز سونا 400 روپے سستا ہوا تھا۔