امریکا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس ) امریکا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آئی ہے کہ امریکی سفارتخانے نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ اپوائمنٹ کے دورانیہ میں کمی کر دی ہے ۔
ذرائع کے مطابق سیاحتی ، تعلیمی اور کاروباری ویزہ اپوائنٹمنٹ کے دورانیہ کم کیا ہے ،ویزہ کے اجرا میں پاکستانی طلبا کو ترجیح دی جارہی ہے ، ویزہ اپوائنٹمنٹ کا وقت 440 دن سے کم کرکے 230 دن کردیا گیا ہے ،
اسلام آباد اور کراچی کے درمیان ماہانہ 10 ہزار ویزہ درخواستیں پراسیس کررہے ہیں ، ویزہ مسترد کیے جانے کی تفصیلات نہیں دے سکتے ، ویزہ اپوائنٹمنٹ مدت کم کرنے کے لیے مزید قونصلر افسران کی تعیناتی کی گئی ،
پچھلے سال ریکارڈ تعداد میں پاکستانیوں کو ویزے جاری کیے ۔