عظمیٰ بخاری کی ایڈیٹڈ تصاویر وائرل کرنے کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ سے اہم خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات کی ایڈیٹڈ تصاویر شوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے خلاف درخواست پر آفس اعتراض ختم کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے وزیراطلاعات کی درخواست پر بطوراعتراض کیس سماعت کی، صوبائی وزیرعظمی بخاری اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئیں،عظمی بخاری نے پی ٹی آئی کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے رجوع کیا۔
صوبائی وزیراطلاعات کے وکیل نے بتایا کہ ہائیکورٹ آفس سے رابطہ کیا تومعلوم ہوا کہ رجسٹراراعتراض ختم نہیں ہوا، عظمی بخاری کے وکیل نے کہا پہلےاعتراضات دور کر دیئے ہیں، اب اعتراض یہ لگایاکہ اعتراضی درخواست میں متفرق دائرکی گئی، رجسٹرارآفس نے پٹشن سے متعلقہ تصاویر نہیں ہٹائیں، درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ فلک جاوید نے تصاویرایڈیٹ کرکے وائرل کیں، فلک جاوید خان اور دیگر کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دی۔
وکیل کے مطابق ایف آئی اے نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی، وکیل نے استدعا کی کہ صوبائی وزیرکی کردارکشی کرنے پرایف آئی اے کو فلک جاوید خان سمیت دیگر کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کا مقدمہ، فلک جاوید بڑی مشکل میں پھنس گئیں
عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی، سماعت کے بعدعظمی بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں قابل اعتراض تصاویربنانے کےعمل کو قابل تشویش قراردیا۔