(24 نیوز) بھارت میں گزشتہ کئی روز سے جاری بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 185 ہوگئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں سے ضلع وایناڈ میں متعدد گھر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئے، متعدد واقعات میں اب تک 225افراد لاپتا ہیں ریسکیو آپریشن میں 120 افراد کو ریسکیو کیا گیا اور 195 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد دی گئی ۔
مسلسل بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گھروں کو شدید نقصان پہنچا اور راربطہ سڑکیں بہہ گئیں،جبکہ درخت جڑ سے اکھڑ گئے،بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ریاست کے 11 اضلاع،میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اور تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔