اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر بیٹے کا بھی ردعمل آگیا

Jul 31, 2024 | 21:26:PM

(24 نیوز)مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ان کے بیٹے عبدالسلام کا ردعمل بھی آگیا ہے۔

شہید کے بیٹے  عبدالسلام ہنیہ کا کہنا تھاکہ میرے والد نے جس چیز کی خواہش کی تھی وہ حاصل کر لی، انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیلی قبضے کیخلاف ایک انقلاب کیلئے مسلسل جدوجہد کررہے ہیں،عبدالسلام ہنیہ کا کہنا تھاکہ قیادت کے قتل سے فلسطینی مزاحمت ختم نہیں ہوگی، آزادی کے حصول تک حماس مزاحمت جاری رکھے  گی ،انہوں نے کہا کہ میرے والد نے ہر روز اپنے آپ کو شہید تصور کیا، ہمیں اپنے والد پر فخر ہے اور ہمارا سر اس فخر سے بلند ہے۔

مزیدخبریں