عمران خان سے ملاقات کی درخواست دینے والےبرطانوی صحافی کا ویزہ منسوخ

Jul 31, 2024 | 21:59:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم عمرا ن خان سےجیل میں ملاقات کی درخوا ست دینے والے امریکی نژاد برطانوی صحافی چارلس گلاس کا ویزا منسوخ کر دیا گیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی صحافی چارلس گلاس کو اسلام آباد میں واقع ایک گھر سے اٹھا کر ایئرپورٹ واپس بھیج دیا گیا،امریکی نژاد برطانوی صحافی چارلز گلاس بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے پاکستان آئے تھے، چارلس گلاس امریکی نژاد برطانوی صحافی ہیں جو بانی پی ٹی آئی کے دوست ہیں۔

مزیدخبریں