(24نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کی وجہ بتادی۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئیں۔اتھارٹی کے مطابق انٹرنیٹ/براڈ بینڈ صارفین کو مصروف اوقات کے دوران سروسز کی ممکنہ ڈی گریڈیشن کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا کہ متعلقہ ٹیمیں خرابی کو دور کر رہی ہیں، پی ٹی اے اس کی نگرانی کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کی درخواست دینے والےبرطانوی صحافی کا ویزہ منسوخ