پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کےباعث حکومت وقت نے شہریوں کو سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پیٹرول فی لیٹر 6 روپے 17 پیسے سستا کیا گیاہے جس کے بعد پیٹرول لی فی لیٹر نئی قیمت 269 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے، اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل 10 روپے 86 پیسےسستا ہونے کے بعد 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے، مٹی کا تیل6 روپے 32 پیسے سستا ہونے کے بعد 177 روپے 39 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 72 پیسے کمی کے بعد 160 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہو گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے قیمتوں میں کمی کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہو گا۔