نازیباویڈیو پر خلیل الرحمان قمر کا بیان بھی سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف ڈرامہ نگار اور شاعر خلیل الرحمان قمر نے نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پرخلاف سائبر کرائم میں درخواست دے دی۔
اپنی درخواست میں انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ ملزمان نے دھوکے سے بلا کر نازیبا ویڈیوز بنائیں ، مجھے بلیک میل کرکے بھاری رقم بھی بٹور لی، انہوں نے رقم دینے سے انکار پر نازیبا ویڈیوز وائرل کردیں،خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا، کارروائی کی جائے جبکہ دوسری جانب اس حوالے سے سائبر کرائم حکام کا کہنا ہے کہ انہیں درخواست مل چکی ہے، تحقیقات جلد شروع کی جائیں گی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خلیل الرحمان قمر کو 15 جولائی کو مبینہ طور پر اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، ملزمان کے خلاف 21 جولائی کو تھانہ سندر میں مقدمہ درج کر لیا گیا تھا،پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مرکزی ملزم حسن شاہ اور لڑکی سمیت 12 ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں، مرکزی ملزم 28 جولائی کو پکڑا گیا تھا، 29 جولائی کو ڈرامہ نگار کی نازیبا ویڈیو وائرل ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برخاست