(24 نیوز)عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کر دی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ ہفتے یہ قسط جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کو اس پروگرام کے تحت اب تک 2 ارب 45 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔پاکستان نے آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض کا پروگرام لیا ہوا ہے۔
پاکستان کے مرکزی بینک نے بھی قسط موصول ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 49 کروڑ 87 لاکھ ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔ جائزہ مشن نے چوتھے اور پانچویں جائزے کے بعد قسط جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:مشہور کمپنی کے جوتوں کی تیاری میں انسانی خون شامل کئے جانے کا انکشاف