بحرین نے اسرائیل میں پہلا سفیر تعینات کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے خالد یوسف الجلاہمہ کو اسرائیل میں پہلا سفیر تعینات کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزارت خارجہ بحرین کے مطابق شاہ بحرین نے شاہی فرمان کے ذریعہ سفارتکار خالد یوسف الجلاہمہ کو اسرائیل میں بحرین کے پہلے سفیر کے طور پر تعیناتی کی توثیق کردی ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ بحرین کے سفیر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوطی کیلئے مثبت کردار ادا کریں گے ۔
واضح رہے کہ بحرین نے گزشتہ سال وائٹ ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا تھا ۔