روپیہ مزید تگڑا ۔۔ آج کا ریٹ جانیے !
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) روپے کا ڈالر کو پھر دھوبی پٹکا۔ انٹر بینک میں ڈالرمزید ایک روپے 10پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد امریکی کرنسی2 سال کی کم ترین سطح 152 روپے تک آچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی کرنسی 2 سال کی کم ترین سطح 152روپے تک آچکی ہے۔ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر 151 روپے 50 پیسے تک فروخت ہوا۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے آئی ایم ایف سے 49اعشاریہ 87 کروڑ ڈالر قسط ملنے سے روپے پر دباؤ کم ہو گا۔ قوی امکان ہے کہ ڈالر چند ہفتوں میں 150 روپے تک آجائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قدر میں ایک روپے کمی واقع ہوئی تھی جس کے بعد امریکی کرنسی 154 روپے کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آگئی تھی۔