سابق فاسٹ بالر عرفان پٹھان کورونا وائرس سے متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت کے سابق معروف فاسٹ بالر عرفان پٹھان کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ، خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عرفان پٹھان نے حال ہی میں رائے پور میں روڈسیفٹی کرکٹ سیریز کھیل کر لوٹنے کے بعد اپنا کورونا ٹسٹ کرایا تھا اور پیر کے روز ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی، تاہم عرفان پٹھان نے کہا ہے کہ انہیں کسی بھی طرح کی کوئی علامت نہیں ہے اور فی الحال انہوں نے خود کو ہوم آئیسولیشن میں رکھا ہے۔