جہاں مقدمات بناؤگے  وہاں جاکر جلسے کرونگا:حلیم عادل

Mar 31, 2021 | 12:12:PM

(24نیوز)تحریک انصاف کے رہنماحلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے سیاسی و حکومتی دہشت گردی کا مجھے نشانہ بنایا۔

حیدرآبادکے علاقے ہالاناکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کی عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا پی ڈی ایم کی ہوا غبارے سے نکل گئی۔ الزام لگانے والے سمجھتے تھے سندھ میں تحریک انصاف کی آواز دبا دینگے وہ سوچتے تھے حکومتی دہشت گردی سے ہمارا حقہ پانی بند کردیتے۔انہوں نے کہا کہ جہاں مجھ پر مقدمات بناؤگے میں وہاں جاکر جلسے کرونگا۔ لاڑکانہ میں ایڈز ہوتا ہے تھر میں بچے مرتے ہیں کتے کاٹنے کی ویکسین نہیں ملتی تو عمران خان کا سپاہی آواز اٹھاتا ہے ۔عمران خان کا پیغام ہے کہ ہم سندھ کی عوام کو نہیں بھولے ، ہرسطح اور مقام پر سندھ کی عوام کو ریلیف دیا جائیگا آج پارٹی شروع ہوگئی جو حلیم عادل شیخ کو عدالت کے چکر لگارہے تھے وہ پیشی پر ڈیڑھ ہزار کلو میٹر طے کرکے گئے، حساب کتاب کی حاضری اسلام آباد میں لگ گئی ہے۔

مزیدخبریں