فیصل واوڈا نااہلی کیس۔۔ اپیل پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیصل واوڈا نااہلی کیس میں سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کی لسٹ بھی کینسل کردی گئی۔جسٹس بابر ستار کی طبیعت ناسازی کے باعث بنچ کی لسٹ ملتوی کی گئی۔شہری میاں فیصل نے وکیل بیرسٹر جہانگیر جدون کے ذریعے اپیل دائر کر رکھی ہے ۔اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ فیصل واوڈا نامزدگی فارم جمع کراتے ہوئے دوہری شہریت رکھتے تھے۔فیصل واوڈا نے 2018 میں نامزدگی فارم جمع کراتے جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا۔سنگل بنچ کے فیصلے میں تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ نہیں لیا گیا۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم کرکے فیصل واڈا کو نااہل کیا جائے ۔فیصل واوڈا کو دوہری شہریت چھپانے اور جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے پر نااہل کیا جائے ۔