ٹھٹہ واٹر سپلائی ریفرنس: آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

Mar 31, 2021 | 12:56:PM
آصف زرداری
کیپشن: آصف زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کو ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں ریلیف مل گیا۔ احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

اسلام آبادکی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر ملزموں کیخلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت  ہوئی۔ عبد الغنی مجید سمیت دیگر ملزم عدالت میں پیش  ہوئے۔ احتساب عدالت کےجج اعظم خان نے ریفرنس  پر سماعت کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کی ایک روزہ حاضری سے استشنی کی درخواست منظور  کرلی ۔بعدازاں ریفرنس پر مزید سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔