(24نیوز)اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت میں ہائیکورٹ حملہ کیس کی سماعت،سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار سمیت گرفتار وکلاء کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 اپریل تک توسیع کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں ہائیکورٹ حملہ کیس میں ملزم لیاقت منظور کمبوہ، خالد حسین تاج،فیصر نواز، اسد اللہ اور راجہ خرم نواز نے ضمانت کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے ۔عدالت نے شائستہ تبسم ایڈووکیٹ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر دلائل بھی 7 اپریل کو طلب کرکے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔