ایف آئی اے کے ایکشن پر جہانگیر ترین کا ردعمل بھی سامنے آگیا

Mar 31, 2021 | 13:12:PM
جہانگیر ترین
کیپشن: جہانگیر ترین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مقدمات کی زد میں آنے والے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے الزامات کو بےبنیاد قرار دے دیا ہے۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما  جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ  نجی آڈٹ فرم میری کمپنیوں کے اکاؤنٹس کو پہلے ہی درست قرار دے چکی ہے۔ایف آئی اے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔میرے اور میرے بچوں پر غلط ایف آئی آرز درج کی گئیں۔بیرون ملک منتقل کی گئی رقم پر ٹیکس ادا کیا گیا ۔تمام رقم بینکوں کے ذریعے منتقل کی گئی۔ایف آئی اے کو تمام کاغذات مہیا کرچکا ہوں۔

جہانگیر ترین نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر موقف اختیار کیا کہ تمام شیئرز قانونی، کھاتے قانون کے مطابق منتقل کئے گئے۔میرے بیٹے کے پاس اثاثوں کی مکمل منی ٹریل موجود ہے۔ مالی امور پر ہر طرح سے کلین ہوں۔مقدمے کا اندارج افسوسناک ہے، حقائق کو نظر انداز کیا گیا۔ بیٹے علی ترین کے تمام اثاثے قانونی ذرائع سے بنائے گئے۔جے ڈی ڈبلیو کی فاروقی پلپ ملز میں سرمایہ کاری ایک حقیقی کاروباری ٹرانزیکشن تھی۔ یہ کمپنی کی دوسری کمپنی میں سرمایہ کاری تھی ،ایف آئی اے کا الزام بھونڈا ہے۔قانون کا احترام کرتا ہوں ، تحقیقات کے دوران تعاون کیا گیا۔واضح رہے کہ ایف آئی اے  نے جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کے خلاف مبینہ فراڈ  اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      جہانگیر ترین اہلخانہ سمیت بڑی مشکل میں پھنس گئے !!!