حریم فاطمہ قتل، قبائل نےپولیس کو ملزموں کی گرفتاری کیلئےمزید 48 گھنٹے دیدیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کوہاٹ میں 4 سالہ حریم فاطمہ کے قتل پر خٹک قبائل کی جانب سے حکومت کو 72 گھنٹوں کے الٹی میٹم کے بعد خیبر پختونخواہ پولیس نے خٹک قبائل کے عمائدین سے مزید وقت مانگنے کے لئے رابطہ کر لیا ہے.
تفصیلات کےمطابق خیبر پختونخواہ پولیس نے خٹک عمائدین سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ 72 گھنٹوں کی الٹی میٹم میں مزید توسیع کی جائے۔پولیس نے عمائدین کو پیغام بھیجوا دیا ہے کہ اصل ملزمان کی گرفتاری کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں، اس حوالے سے پتہ چلا ہے کہ خٹک قبائل نے خیبرپختونخوا پولیس کو مزید 48 گھنٹوں کا وقت دے دیا ہے۔