عورت مارچ آرگنائزرز کیخلاف کارروائی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیا بنچ تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں عورت مارچ آرگنائزرز کے خلاف کارروائی کے لئے دائر درخواست پر نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس 26 اپریل کو سماعت کے لئے مقرر کردیا ۔جسٹس عامر فاروق عورت مارچ کے آرگنائزرز کے خلاف درخواست پر سماعت کریں گے ۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے نئے بنچ کی تشکیل کے لئے فائل چیف جسٹس کو بھیجوائی تھی۔شہدا فاؤنڈیشن کی جانب سے طارق اسد ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔اس کی استدعا کی گئی کہ عورت مارچ اور ویلنٹائنز ڈے جیسےدیگر ایونٹس پر پابندی کے احکامات جاری کئے جائیں۔کیا پاکستان میں خواتین کو قانونی حقوق حاصل نہیں؟غور کے لئے معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوایا جائے۔غیر ملکی این جی اوز اور پاکستانی این جی اوز کی غیر ملکی فنڈنگ کا ریکارڈ طلب کیا جائے۔