پی ایس ایل 6 کے ملتوی میچز  دوبارہ کروانے کی تیاریاں

Mar 31, 2021 | 14:12:PM
   پی ایس ایل 6 کے ملتوی میچز  دوبارہ کروانے کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 6 کے ملتوی شدہ میچ 23 مئی سے 20 جون کے درمیان کروانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے 20 میچ چند کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے باعث ملتوی کر دیئے گئے تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتوی ہونے والے میچز 23 مئی سے 20 جون کے درمیان کروانے کے لئے تمام فرنچائز سے مشاورت مکمل ہوگئی  ۔

واضح رہےکہ ابتدائی طور پر پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہونا تھا لیکن کورونا کیسز کے بعد پی سی بی پہلے ہی بقیہ تمام میچز کراچی میں کروانے کا اعلان کر چکا ہے۔