(24نیوز)اقتصادی رابطہ کونسل (ای سی سی) نے بھارت سے چینی اور کاٹن درآمد کرنے کی اجازت دیدی۔
ذرائع کے مطابق ای سی سی نے بھارت سے 5 لاکھ میٹرک ٹن تک چینی درآمد کرنے کی اجازت دیدی ہے۔اقتصادی رابطہ کونسل نے بھارت سے کاٹن اور یارن درآمد کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔اس کے علاوہ ای سی سی اجلاس میں مختلف ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دی گئی۔
خیال رہے کہ بھارت سے چینی، کاٹن اور یارن درآمد کرنے کی منظوری پر وزیراعظم نے دستخط کئے تھے اور اسے منظوری کے لئے ای سی سی کو بھیجا گیا تھا۔