خاوند ہی نہیں بیویاں بھی ہراساں کر سکتی ہیں۔۔۔ جاننے کیلئے پوری خبر پڑھیں

Mar 31, 2021 | 15:30:PM
خاوند ہی نہیں بیویاں بھی ہراساں کر سکتی ہیں۔۔۔ جاننے کیلئے پوری خبر پڑھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خاوند ہی نہیں بیویاں بھی ہراساں کر سکتی ہیں،اگر خاوند کم نہیں تو بیویاں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔۔۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاون کی رہائشی ایک خاتون نے خاوند کا جینا دو بھر کر دیا ۔خاوند نے انصاف کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کے رہائشی عقیل عباس نے بتایا کہ اس نے راحیلہ نورین نامی خاتون سے 2016 مین کورٹ میرج کی۔   عقیل عباس کا کہنا ہے کہ اقبال ٹاون کی راحیلہ نورین مجھے دھمکیاں دے رہی  ہے،بیوی نے میرے بچے سے ڈیڑھ سال سے ملنے نہیں دیا، بیوی نے میرے آفس رابطہ کرکے میری نوکری ختم کرا دی،عقیل عباس نے کہا کہ راحیلہ نورین نے میری زندگی کا سکون ختم کر دیا ہے۔بیوی مجھے مختلف لوگوں سے دھمکیاں دلا رہی ہے۔عقیل عباس نے بتایا کہ اس حوالے سے میں نے سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کو اندراج مقدمہ کی درخواست دی ۔ایف ائی اے راحیلہ نورین کیخلاف مقدمہ درج نہیں کر رہا۔راحیلہ نورین کے کہنے پر مسلح افراد مجھے ہراساں کر رہے ہیں۔عقیل عباس نے کہا میری زندگی کو خطرہ ہے۔ 

اس حوالے سے راحیلہ نورین نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ میاں بیوی کی جنگ ہے میں خاوند کو سبق سکھانا چاہتی ہوں۔

واضح رہےکہ عقیل عباس نے انصاف کیلئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی، ایڈیشنل سیشن جج حماد حسین نے کیس پر سماعت کی ۔عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایف ائی اے سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔