این اے 75 ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا

Mar 31, 2021 | 17:57:PM
این اے 75 ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا، 20 غائب شدہ پریزائیڈنگ افسروں میں سے 10 کا ایک ہی مشکوک جگہ پر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
عدالت عظمیٰ میں جمع جواب میں کہاگیاہے کہ پی ٹی اے سے 20 غائب شدہ پریزائیڈنگ افسروں کی لوکیشن معلوم کروائی،رات کے 2 بجے 10 پریزائیڈنگ افسر ایک ہی مشکوک جگہ پر پائے گئے، جواب میں مزید کہاگیاہے کہ پریزائیڈنگ افسروںنے جان بوجھ کر مشکوک طریقے سے لمبا راستہ اختیار کیا،لمبا راستہ اختیار سے پریزائیڈنگ افسر تاخیر سے متعلق دفاتر پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا آسمان سے زمین پر آگیا۔۔ فی تولہ قیمت میں ایک دو ہزا ر نہیں حیرت انگیز کمی