مصطفی نواز کھوکھر کی سینیٹ میں بی اے پی کی حمایت لینے پر اپنی ہی پارٹی پر تنقید

Mar 31, 2021 | 18:19:PM

(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے بی اے پی کی حمایت حاصل کرنے پر اپنی ہی پارٹی پر برس پڑے۔
مصطفی نواز کھوکھر کاکہناتھا کہ ہمیں بی اے پی ارکان سے ووٹ نہیں لینے چاہئے تھے ،بی اے پی سے ووٹ لینے پر پارٹی کے نظریاتی تشخص کو نقصان پہنچا،ان کاکہناتھا کہ کھویا مقام چاہتے ہیں توپاور پولیٹکس پر ترجیح دینا ہو گی ،امید ہے پارٹی سی ای سی ان معاملات پر غور اورلائحہ عمل دے گی ۔ 
پیپلزپارٹی کے سینیٹر کاکہناتھا کہ پی ڈی ایم کے حالیہ فیصلوں سے عوام میں اچھا تاثر نہیں گیا،ہم آپسی لڑائی میں غیر مقبول حکومت کو تحفظ دیتے نظر آئے ،ان کاکہناتھا کہ استعفوں پر دیگر جماعتوں اوراپوزیشن لیڈرپرہماراموقف کمزور ہے۔
مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ دیگر جماعتوں کو استعفوں پر غیر ضروری دباﺅ نہیں لینا چاہئے تھا،اختلاف رائے کا حق ایک جمہوری حق ہے، توقع رکھتا ہوں میرے بیان کو اسی تناظر میں دیکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 75 ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا

مزیدخبریں