پٹرول کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5یا10 روپے نہیں حیران کن کمی

Mar 31, 2021 | 18:19:PM
پٹرول کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5یا10 روپے نہیں حیران کن کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 14 روپے کمی کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 166 روپے 33 پیسے سستا ہو گیا ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اپریل 2021ء کیلئے ہوگا۔
 ایل پی جی کی نئی قیمت 145 روپے 64 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل فروری میں ایل پی جی کی قیمت 159 روپے 74 پیسے فی کلو تھی۔
 ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1718 روپے 59 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ فروری میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1884 روپے 92 پیسے تھی۔یا د رہے کہ اس سے قبل حکومت نے پٹرول کی قیمت میں بھی بڑی کمی کر دی ہے۔