(24 نیوز) گاڑی مالکان کیلئے بری خبر ،حکومت نے محکمہ ایکسائز کو ایک ہزار سی سی گاڑیوں پر لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس ختم کرنے کی ہدایات جاری کردی ، ایک ہزار سی سی گاڑیوں کو سالانہ ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال میں ایک ہزار سی سی گاڑی پر ٹیکس میں اضافے کی بھی سفارشات کی گئی ہیں۔ محکمہ ایکسائز کے افسروں نے ایک ہزار سی سی والی گاڑی کو لائف ٹائم ٹوکن پر ہی رکھنے پر زور دیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز کے حکام کا کہنا ہے کہ لائف ٹائم ٹوکن سے حکومت بہتر ریونیو حاصل کررہی ہے جبکہ ایک ہزار سی سی گاڑیوں کو سالانہ ٹیکس نیٹ میں لانے سے ریونیو کم ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں نئی گاڑیاں دو سے تین لاکھ روپے تک مہنگی ہوئی جس کے باعث پرانی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی بڑی حد تک اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے عام شہریوں کا رحجان چھوٹی گاڑیوں کی طرف بڑھ گیا ہے جس سے چھوٹی گاڑیاں بہت مہنگی ہو گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا ’’گیلانی‘‘کے مقابلے میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہ